لاہور ،دسمبر 11(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ امین نے ترجمان لال حویلی کی حیثیت سے استعفا دے دیا ہے، جبکہ شیخ امین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ امین نے ساتھیوں سمیت پارٹی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔ ترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربرای شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ امین جہاں بھی جائے وہ ہمارا اپنا ہے۔