فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کی نمائش ایک بار پھر التواء کا شکار 

 
0
504

لاہور،09اپریل(ٹی این ایس): سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کی نمائش ایک بار پھر التواء کا شکار ہو گئی ، فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق میگا بجٹ اور بڑی کاسٹ کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ کی نمائش رواں ماہ ہونی تھی مگر بعض وجوہات کی بناء پر اب فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمساز سہیل خان اپنی فلم کے حوالے سے کسی قسم کا رسک لینا نہیں چاہتے کیونکہ فلم پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اس کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے عید الفطر بہترین موقع ہو گا اور اسی وجہ سے فلم کی نمائش عید الفطر پر کی جائے گی ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار اچھی خان ،میرا ، لیلیٰ ،عدنان خان ،رابی پیرزادہ ،سخاوت ناز اور موسیٰ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار حسنین حیدر آباد والے ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے ۔