بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ’’ریڈی‘‘ کا پہلا سیکوئل بنانیکا اعلان

 
0
535

مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ آسین کو سیکوئل میں ایک بار پھر کاسٹ کیا جائے گا
ممبئی 27جولائی(ٹی این ایس)) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی کامیڈی فلم ’ریڈی‘ کا پہلا سیکوئل بنانیکا اعلان کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ریڈی‘ کی کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس کی تصدیق فلمساز بھوشن کمار نے کردی ہے۔فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ آسین کو سیکوئل میں ایک بار پھر کاسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دو ہزار گیارہ میں چالیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے مد مقابل آسین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے بھارت میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔