راولپنڈی (ٹی این ایس) راول ڈویژن پولیس کی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 2 گینگز کے 5 افراد گرفتار،
6 مسروقہ موٹر سائیکل ،چھینی گئی رقم 22 ہزار 600 روپے اور 2 موبائل فون برآمد،
رتہ امرال پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ موٹرسائیکل، چھینے گئے دو موبائل فون و رقم 12 ہزار 600 روپے برآمد کئے،
تھانہ بنی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 10 ہزار روپے برآمد کی،
زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی راول













