راولپنڈی 19 جون 2020 (ٹی این ایس): پیرودھائی پولیس کی کارروائی، 18 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ماموں 24 گھنٹے میں گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ پیرودھائی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم محمد رضوان نے والدہ کی غیر موجودگی میں سوتیلی بھانجی کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی راول راۓ مظہر اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوۓ ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او پیرودھائی اور ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروا لیا گیا ہے۔ ملزم رضوان کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی کاروائ کی جا رہی ہے۔ رشتوں کے تقدس اور انسانیت کو پامال کرنے والے درندہ صفت ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی راول راۓ مظہر اقبال بچوں اور خواتین سے زیادتی کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایسے ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، سی پی او محمد احسن یونس