راولپنڈی () تھوراڑ اور منگ پر مشتمل نیا حلقہ بناؤ تحریک کے عمائدین کی مجاہد منزل میں سابق وزیر اعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے ملاقات، وفد میں تحریک کے قائدین سردار ندیم اقبال، سردار ذاکر شاھین ایڈوکیٹ، سرادار حافظ طاہر پتن شیر خان،
سرادار فیاض چیف ایڈیٹر بولتا پاکستان، میڈیم خولہ خان، سردار بشارت حیسن جزبی اندروٹ بٹے نی راہ سردار افتخار ٹائیں، سردار عامر ندیم m s f رہنما اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے حلقہ بناؤ تحریک کے سلسلہ میں اسمبلی میں حمایت مانگی جسے سردار عتیق نے قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھوراڑ و منگ پر مشتمل نیا حلقہ بنانے کی تحریک زور پکڑ گئی۔ اس سلسلہ میں تحریک کے قائدین نے یہاں راولپنڈی مجاہد منزل میں سابق وزیراعظم سردار عتیق سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں وفد نے سابق وزیر اعظم کو تھوراڑ اور منگ پر مشتمل کاہنڈی بلٹ کے نئے حلقہ پر تفصیلی بریفننگ دی۔ سردار عتیق نے وفد کو بتایا کہ آپ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، آپکی تحریک کو جب میری ضرورت پڑی تو میں آپکی ہر ممکن مدد کروں گا، جس پر وفد نے سردار عتیق کا دلی شکریہ ادا کیا۔ وفد نے بتایا کہ تھوراڑ اور منگ کے علاقے کاہنڈی بلٹ پر مشتمل ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت پسماندہ زندگی گزار رہے ہیں، اگر ان علاقوں پر مشتمل نیا حلقہ بن جائے تو یہاں کے لوگوں کی حالت سنور جائے گی۔ وفد نے بتایا کہ نیا حلقہ ابادی کے لحاظ سے تمام ضروریات پوری کر رہا ہے۔ جس پر سردار عتیق نے وفد کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔