اسلام آباد(ٹی این ایس) خورد برد کیس: فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 
0
123

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 فروری تک کی توسیع کر دی گئی۔