آرمی چیف کا سوات ایکسپریس وے پر زیلم کوٹ ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ

 
0
405

آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے کام کے معیار کو سراہا
راولپنڈی جولائی 07(ٹی این ایس ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وےپر زیلم کوٹ ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وےپر زیلم کوٹ ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا جہاں انہیں اس حوالے سےبریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بتایا گیا کہ ٹیوب ٹنل کی تکمیل سے اسلام آباد اور چکدرہ کے درمیان فاصلہ کم ہوجائے گا۔اس موقع پر آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے کام کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی وخوشحالی کی کنجی ہے۔