روایتی سیاستدانوں نے راولپنڈی کو لاوارثوں کا شہر بنا دیا ،عوام آزمائےہوئے سیاستدانوں کو مسترد کر دیں،نامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک

 
0
543

راولپنڈی جولائی 07(ٹی این ایس ) پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا ھےکہ اتحاد بین المسلمین وقت ضرورت ہے۔ محلہ دربار حضرت شاہ چن چراغ راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو میں نامزد امیدواراصغر علی مبارک نے کہا روایتی سیاستدانوں نے راولپنڈی کو لاوارثوں شہر بنا دیا عوام آزمائےہوئے سیاستدانوں کو مسترد دے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، عوام نےپاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ملک سے دہشت گردی اور بدعنوانی کا خاتمہ کیلئے جمہوری قووتوں کا ساتھ دیں گے .

نامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری کمیونٹی کے بہترین لوگوں کو نشانہ بنایا ، اب ہم اپنے حقوق کے لئے میدان عمل رھیں گے ، راولپنڈی کی عوام سانحہ عاشورہ محرم راجہ بازار کو نہیں بھول سکتی جب امام بارگاہوں ،مساجد ،تبرکات اور متبرک اوراق کو نذر آتش کر دیا گیا ایسے میں منتخب ممبر اسمبلی راولپنڈی کو لاوارث چھوڑ کر بھاگ گے تھے اور آج ختم نبوت کے مجاہد ہونے کا لبادہ اوڑھ ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دے رہے ھیں ،سانحہ راجہ بازار کے تناظر میں امام بارگاہوں اور مجالس و جلوسوں کے بانیان کو سازش کے تحت دھشت گردی کے مقدمات میں ملوث کیا گیا اور ہزاروں بے گناہوں مومنین پر دھشت گردی کے مقدمات درج کئے گے جو تاحال قائم ھیں راولپنڈی کی عوام شہید بھائی مظہر علی مبارک کی سماجی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی .