راولپنڈی (ٹی این ایس)ایس ایچ او تھانہ روات حامد کاظمی کی سربراهی میں پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 
0
135

۔ 05 ملزم گرفتار چرس شراب برآمد ۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ( ایس ایچ او حامد کاظمی ) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روات کی سربراهی میں عرفاد قمر SI . عمران خالد ASI نے ہمراہ پولیس ٹیم علاقے میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ملزم تنویر احمد ولد بشیر احمد کو بگا شیخاں چک بیلی روڈسے گرفتار کر کے 1380گرام چرس برآمد کر لی ملزم قبل ازیں بھی منشیات کے مقدمات میں سزا یافتہ ھے۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم محمد جاوید ولد محمد علی سے 640گرام چرس ۔ ملزم خالد پرویز ولد پرویز اختر توصیف کو بگا شیخاں چک بیلی روڈ سےگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب ۔ملزم محمد اکرم ولد بشیر احمد سکنہ چونیاں ضلع قصور حال مقیم بگا شیخاں روات کو بگا شیخاں چک بیلی روڈ سےگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 15 لیٹر دیسی شراب ۔جبکہ پولیس ٹیم نے ملزم محمد ریحان ولد مسعود سکنہ گلی گاوں کو فیز 8 بحریہ ٹاون سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے540گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ ایس پی صدر کی ایس ایچ او روات سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ
ملزمان گرفتار شدہ کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا کر منشیات کے ناسور کے خلاف جہاد جاری رہے گا نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے اور ڈرگ ڈیلرز قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ۔