راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ حبیب الرحمان کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی

 
0
173

 ایس ایچ او تھانہ صدرواہ حبیب الرحمان کی ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی،11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کی گرفتاری سمیت منشیات فروش بھی گرفتار تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم احسن نے اُس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے، صدرواہ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم احسن کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم رضوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 01 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی ،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او صدر واہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، عورتوں اور بچوں پر تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔