گوجرانوالہ (ٹی این ایس) تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے آپ کے دیئے خون کے عطیات ان کونئی زندگی دے سکتے ہیں ، ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ

 
0
98

ہماری تھوڑی سی کی گئی کوشش سے ان مریض بچوں کی زندگیوں میں پھر سے خوشیاں لائی جاسکتی ہیں ، اکرام بابرکھوکھر

ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہر صحت مند انسان 90روز کے بعد ایک بلڈ کا بیگ دے سکتا ہے، حاجی سرفرازاحمد

سندس فاءونڈیشن میں زیر علاج تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے آپ کے دیئے خون کے عطیات ان کونئی زندگی دے سکتے ہیں ، گوجرانوالہ میں دردل رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد خون کے عطیات دینے کو بے تاب ہے، ہماری تھوڑی سی کی گئی کوشش سے ان مریض بچوں کی زندگیوں میں پھر سے خوشیاں لائی جاسکتی ہیں ،ماہرین کی تحقیق کے مطابق ہر صحت مند انسان 90 روز کے بعد ایک بلڈ کا بیگ دے سکتا ہے ،اگر کوئی شخص اپنا خون نہیں دیتا تو تین ماہ کے بعد خود کار طریقے سے آپ کے بلڈ سیل ختم ہوکر پھر نئے بنتے ہیں ،آپ کا دیا گیا ایک بلڈ بیگ تین بچوں کو زندگی دے سکتا ہے تو ہ میں اس کارخیر کا حصہ ضرور بننا چاہیے،شہری اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سنڈس فاءونڈیشن کو خون کے عطیات جمع کروائیں ،آپ کے دیئے گئے خون کے عطیات کسی کی زندگی کی امید بن سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ، امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اکرام بابرکھوکھر، بانی و چیئرمین سنڈس فاءونڈیشن حاجی سرفرازاحمد، آفتاب حسین کھوکھر، اقبال کھوکھر ایڈووکیٹ، یوسف سلطانی، ملک شہزاد چشتی،حاجی ادریس، چوہدری محسن مہر،خرم ایوب نے سنڈس فاءونڈیشن میں تھیلسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ڈیرہ کھوکھراں میں لگائے بلڈ ڈونرز کیمپ کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوش سے یہ پچھلے 15روز میں یہ لگایا گیا تیسرا بلڈ ڈونر کیمپ ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے اپنے خون کے عطیات سنڈس فاءونڈیشن کو جمع کروائے ۔