گیپکو میں 437 افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے ایک اور مرکزی رہنما بری

 
0
297

اسلام آباد فروری 03 (ٹی این ایس): گیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو بری کردیا۔ عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پرویز اشرف سمیت 8 سابق افسران بری کردیا گیا۔ نیب نے سابق وزیراعظم، طاہر بشارت، شاہد رفیق کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کوئی غیر قانونی بھرتی نہیں کی تھی۔ بھرتی کیے تو ضرورت مند غریبوں کو بھرتی کیا جو کوئی جرم نہیں۔