سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی تحقیقات سے روک دیا مگر مزید کیا طلب کرلیا۔۔۔ خبر آگئی

 
0
471

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات کے حکم پرعمل درآمد سے روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اسلام آباد فروری 03 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے خلاف پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا بی آر ٹی منصسپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی تحقیقات سے روک دیا
وبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟ منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟

وکیل کےپی حکومت نے بتایا پشاورہائی کورٹ کا حکم درخواست گزار کی استدعا کے مطابق نہیں، جس پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے استفسار کیا بی آرٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے بھی یا نہیں؟ تو وکیل کےپی کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے منصوبے کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا، درخواست گزارکی استدعا تھی بی آرٹی برج گھر کے سامنے سے نہ گزارا جائے۔

وکیل نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتاہے، منصوبہ آخری مرحلے میں ہے جو جولائی2020میں مکمل ہوجائے گا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ نے بی آرٹی پشاور کی تحقیقات کے حکم پر عمل درآمد روکتے ہوئے فزیبلٹی ،منصوبہ شروع اور مکمل کرنے کی تاریخ اور ابتدائی لاگت کی تفصیل فراہم کرنے کاحکم دیا۔

جسٹس مظہرعالم کا کہنا تھا کہ منصوبہ 2017میں شروع ہوا، مکمل کیوں نہ ہوسکا تفصیلات دی جائیں، منصوبے کے ابتدائی تکمیل کی مدت 6ماہ مقررکی گئی تھی۔

عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

یاد رہے بی آرٹی منصوبےکی تحقیقات کا حکم پشاورہائی کورٹ نےدیاتھا۔