پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر اربوں روپے کا چونا لگانے والی فراڈ کمپنی “ٹائینز” بے نقاب

 
0
797

اسلام آباد فروری 02 (ٹی این ایس): پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر اربوں روپے کا چونا لگانے والی فراڈ کمپنی “ٹائینز” کی لوٹ مار، کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں فراڈیوں کے گروہ متحرک ہوگئے، زبردستی اسٹام پیپروں پر دستخط اور انگوٹھے لگوا کر الٹا نوجوانوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں، نوکریوں کی آڑ میں لوٹنے والا گروہ 15000 سے 40000 ہزار روپے فی کس لیکر ادویات اور مہنگے داموں سودا سلف بیچتے ہیں، ایسا ہی واقع اسلام آباد میں پہلے ہی سے بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ پیش آیا جب اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ستر کے لڑکوں کو 60000 کی نوکریاں دینے کے بہانے پہلے 5 دن کی ٹریننگ دی جس دوران بتایا گیا کہ آپ گھر بیٹھے 60000 روپے ماہانہ کما سکتے ہیں آخری دن ان کو 40000 روپے اپنے ساتھ لانے کو کہا تاکہ ان کی کمپنی میں رجسٹریشن کروائی جائے درجنوں افراد نے قرضہ لیکر، والدین کے زیورات فروخت کرکے اور کئی افراد نے اپنی موٹر سائیکل فروخت کرکے رقم اکٹھی کی اور کمپنی کے فراڈیوں کے حوالے کر دی جنہوں نے اپنے گینگ کے فرد کو دفتر بلا کر ان سے زور زبردستی سے دستخط اور انگوٹھے لگوا لئے جس کے بدلے ان تمام افراد کو 2000 روپے کی ادویات اور سودا سلف تھما دیا اور کہا کہ اب جاؤ اس کو مارکیٹ میں بیچو، جس کے بعد تمام افراد حیران اور پریشان ہو گئے کہ ان کے ساتھ یہ کیا ہو گیا ہے تمام متاثرہ افراد نے روزنامہ اردو ٹائمز کی ٹیم سے رابطہ کرکے انصاف کی اپیل کی اس سلسلہ میں ٹائینز کمپنی کے ذمہ داران کے ساتھ رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کسی نے کوئی جواب نہ دیا