اسلام آباد (ٹی این ایس) ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات

 
0
25

اسلام آباد (ٹی این ایس) سنیئر صحافی ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کر دیا گیا،سپیچ رائٹر کےلئے خدمات سر انجام دیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ارشد محمود ملک کو ڈیپوٹیشن پر تین سال کےلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات کردیا گیا ہے ۔قبل ازیں وہ سرکاری ٹیلی ویژن میں گریڈ اٹھارہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھےارشد محمود ملک کا شمار ملک کے منجھے ہوئے سنیئر تحقیقاتی صحافیوں میں ہوتا ہے اور وہ 1992 سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں،2022 میں پہلی دفعہ انہیں وزیراعظم کے سپیچ رائٹر کی ذمہ داری دی گئی تھی جو 2024 کے انتخابات سے قبل تک انہوں نے نبھائی،ارشد محمود ملک وزارت خارجہ سمیت کئی اہم وزارتوں میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔