کراچی، پولیس مقابلوں میں 8 ملزمان گرفتار

 
0
137

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے بعد 7 زخمی ملزمان سمیت 8 کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں سومار گوٹھ کے قریب مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں 25 سالہ وسیم اور 25 سالہ اسد شامل ہیں۔

دوسری جانب سپر ہائی وے سیف المری گوٹھ میں مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ڈاکوؤں حارث اور عادل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب ریسکیو کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر ہمدرد اسپتال کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ناملعوم موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثہ کے بعد کار سوار فرار ہوگیا۔

پورٹ قاسم میں ٹرالر کی زد میں آکر بطور ہیلپر کام کرنیوالا نوجوان صدیق گل جاں بحق ہوگیا۔