کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے :نگران وزیر اطلاعات

 
0
363

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس) نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ کا لا باغ ڈیم بننا چاہیے تھا لیکن اس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا ،ہو سکتا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے دریاﺅں پر ڈیم بنا لیے ،یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان میں ڈیم کیوں نہیں بنے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ،پوری قوم کو پانی کے مسائل کا ادراک ہے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پانی کے بحران کے حل کے لیے 10تجاویز زیر غور ہیں ۔