نیب کے کرپٹ افسران ، لینڈ مافیا نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سائٹ آفس پر قبضہ کر لیا

 
0
1123

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس)”احتساب سب کیلئے” کیا نیب کا یہ نعرہ نیب کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کیلئے نہیں ہے؟؟منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سائٹ آفس فتح جنگ روڈ پر آج 6 اگست کو نیب کی ٹیم کا غیر قانونی ریڈ،سائٹ آفس میں موجود سٹاف کو شدید زدوکوپ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

نیب کی ٹیم عادی مجرمان کی طرح بھاری اسلحہ سے لیس ہو کر سوسائٹی کے سائٹ آفس پر حملہ آور ہو گئی قبضہ مافیا کے فرنٹ مین نجی سوسائٹیز سے پلاٹ ہتھیانے اور کرپشن کے الزامات پر عہدوں سے برطرف سابق ڈی جی ایچ آر ملک شکیل اور سابق ڈی جی نیب راولپنڈی کی آشیرباد سے نیب کی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پر قبضے کا منصوبہ تکمیلی مراحل میں داخل ہی ہو گیا لینڈ مافیا سے قریبی مراسم رکھنے والے نیب کے کرپٹ افسران نے ڈرائیکٹر نیب رضوان اور اسٹنٹ ڈرائیکٹر نیب مبشر کریم سے مل کر نئی بساط بچھا لی نیب کی اپنی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کی گزشتہ کئی سالوں سے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پر قبضہ کی کوششوں کو کامیاب کرنے کیلئے غیر قانونی اقدامات سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی آنکھیں چرا لیں۔


سوسائٹی ایکشن کمیٹی اور ازخود نوٹس کے باوجود نیب کے کرپٹ افسران کی اپنے پاس موجود فائل سرد خانے کی نظر کر دی کرپشن کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود ملک شکیل اور ناصر اقبال مرزا کو صرف عہدوں سے ہی ہٹایا گیا تین اگست کو سوسائٹی کے عہدیداران کے گھروں پر بھاری اسلحہ سے لیس نیب کے افسران کے غیر قانونی چھاپے بھی چیئرمین نیب کو اپنے وعدے اور ازخود نوٹس یاد نہ دلا سکے جو انھوں نے منسٹری آف کامرس کے صدر رانا غلام فرید کو جیل سے بلا کر کیئے تھے۔


چیئرمین نیب کو سوسائٹی ہذا کی ایکشن کمیٹی سے کیئے گئے وہ وعدے بھی یاد نہیں آئے جن میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کسی صورت سوسائٹی کو نیب کے کرپٹ افسران کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیں گے اور ہزاروں ممبران سوسائٹی کا استحصال وہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ وہ اس نعرے کو حقیقت کا رنگ دیں گے کہ ”احتساب سب کیلئے ” ہے،لیکن نیب کی صفوں میں موجود چند کالی بھیڑوں نے سابق چیئرمین نیب کے دور کی روش نہیں بدلی اور سوسائٹیز سے پلاٹ ہتھیانے اور خاص کر منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پر قبضہ کی کوشش شدید سے شدید تر ہوتی رہی آج سوسائٹی کے سائٹ آفس پر بھاری اسلحہ سے حملہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی دعوں کی مکمل نفی کرتا ہے نیب اہلکاروں اور افسران پر کرپشن کے سنگین الزامات،بااثر ملزمان کی پشت پناہی اور سیاسی مقاصد کیلئے نیب کا استعمال ماضی میں طویل استعمال موجودہ چیئرمین کو بھی بے بس کئے ہوئے ہے کیا ۔


جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے مرکزی دفتر کے سامنے 3 مئی کو ہونے والا منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ عہدہ اور کرسی بچانے کیلئے رکوایا تھا جب ہزاروں ممبران چیئرمین نیب کو منسٹری آف کامرس ہتھیانے والے نیب کے کرپٹ افسران کے کالے کرتوتوں سے آگاہ کرنے آ رہے تھے۔


لینڈ مافیا کے وہ ڈان جو نجی محفلوں میں چیئرمین نیب سے قریبی مراسم کا سرعام تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں ان کے خلاف کاروائی نہ ہونا اور نیب میں سرد خانے کی نظر 80 سے زائد انکوائریز پر خاموشی اختیار کرنا جن میں غریب عوام کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے نیب کی لینڈ مافیا کی ایماء پر صرف ایک ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف کاروائیاں تعصب پسندی کی کھلی مثال ہے ، احتساب سب کیلئے کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے اور

نیب کو مظلوموں کی آواز بنانے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو آپریشن کلین آپ نیب سے شروع کرنا ہوگا۔

details of Malik Shkeel’s plots
details of Malik Shkeel’s plots