تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی کاروائیاں، ملزمان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں آتش بازی کے سامان سمیت ایک عدد پسٹل برآمد

 
0
621

اسلام آباد اپریل 26 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس نے تھانہ بارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں مختلف کاروائیوں میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، بارہ کہو کے علاقہ سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان میں مدثر نذر اور راشد محمود شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے. کاروائی ایس پی سٹی صاعد عزیر کی زیر نگرانی کی گئی۔ جبکہ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے این آئی ایچ کالونی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں دوملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان سے ایک پسٹل اور آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ کاروائی ایس پی رورل محمد عمر خان کی نگرانی میں کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔