ضلع بھر میں سکیورٹی کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔
اسلام آباد 03 اگست 2021 (ٹی این ایس): تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آبادنے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں چار اشتہا ریوں سمیت 11ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،تر نو ل پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا، لو ہی بھیر نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہا ری مجرم کو پنا ہ دینے اور فرار ہو نے میں مدد دینے پر ملزم محمد مشتاق کو گرفتار کرلیا، گو لڑہ پولیس نے دو ملزمان محمد شبیر اوررئیس خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 12بو ر گن اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے ملزم سعید شبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کلاشنکو ف معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان سلیمان اور عارف شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ کو ہسار اور تھا نہ آ بپارہ پولیس نے چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثراور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پویس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے زونل افسران کو ہدایات جاری کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔