سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) کا اجلاس ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی سربراہی میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا جس میں مختلف بلڈنگ پروجیکٹس کے ڈیزائنوں کو زیرِ غور لایا گیا

 
0
423

اسلام آباد اپریل 25 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (ڈی وی سی) کا اجلاس ممبر پلاننگ و ڈیزائن کی سربراہی میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں شروع ہونے والے مختلف بلڈنگ پروجیکٹس کے ڈیزائنوں کو زیرِ غور لایا گیا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر آرکیٹیکٹII-، ڈائریکٹر (اربن پلاننگ)، ڈائریکٹ بلڈنگ کنٹرول سیکشن، نامور آرکیٹکٹ سلمان منصور اور سہیل عباسی کے علاوہ فائر اینڈ سیفٹی ایکسپرٹ داور آفتاب نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے سامنے مختلف منصوبوں کے ڈیزائن پیش کیے گئے جن کی کمیٹی نے منظوری دی۔ میٹنگ میں جو ڈیزائن منظور کیے گئے ان میں پلاٹ نمبر 12-G سیکٹر G-8/1، مرکز G-11کاپلاٹ نمبر30،مرکز آئی 10 کے پلاٹ نمبر9-Aاور 9-B، سیکٹرایچ الیون فور کے پلاٹ نمبر01 (مسجد)اور ڈپلومیٹک انکلیو کے پلاٹ نمبر17-F اور17-G کے ڈیزائنوں کی منظوری دی گئی۔