آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی

 
0
479

اسلام آباد اکتوبر 8(ٹی این ایس)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کل عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیا ہے، جبکہ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی ایک برس باقی تھا۔جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ پر متعلق مفروضوں سے گریز کیا جائے، ذاتی وجوہات کی بنا پر 9 اکتوبر کو یونیفارم اتار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں