وزیر داخلہ کا ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق مبینہ خط پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کا فیصلہ

 
0
551

اسلام آباد اکتوبر 8(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق مبینہ خط پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق،وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے متعلق خط جعلی تھاجس پر اسمبلی فلورپربیان جاری کروں گا،اس حوالے سے وزارت خارجہ اورالیکشن کمیشن کوبھی خطوط لکھیں گے اور مبینہ خط سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کووضاحت کی جائیگی،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مبینہ جعلی خط ن لیگ کیخلاف سازش تھی جس کا مقصد(ن)لیگ کے ارکان پارلیمنٹ میں دراڑڈالناتھا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،وفاقی کابینہ بھی وضاحت کرچکی ہے، آئی بی اس خط کومن گھڑت اورجعلی قراردے چکی ہے۔