انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 فروری تک موسیٰ الہٰی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

 
0
131

انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 فروری تک مسلم لیگ (ق) کے رہنما موسیٰ الہٰی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں اپنے خلاف درج مقدمے پر موسیٰ الہٰی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

موسیٰ الہٰی کے وکیل نے کہا کہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں موسیٰ الہٰی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے لکھا ہے کہ اسی واقعے کا مقدمہ گجرات میں پہلے سے درج ہے۔

وکیل کا موقف تھا کہ گجرات کے تھانہ ککرالی میں بھی مقدمہ درج ہے، لاہور میں درج ایف آئی آر کو گجرات والی ایف آئی آر کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ پولیس ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقدمہ کی بات نہ کریں وہ مقدمہ ہماری حدود میں نہیں آتا۔

واضح رہے کہ تھانہ ککرالی میں مقدمہ 16 جنوری کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔