اسلام آباد، جنوری 30 (ٹی این ایس): شریف خاندان کےخلاف 2 غیر ملکی گواہوں نے پاکستان آمد پرسکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا، کوئسٹ سالسٹرلاءفرم کے پرنسپل راجا اختر نے نیب کو خط لکھ کرخدشات سے آگاہ کیا،خط میں راجا اختر نے اپنے فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے کے خدشات کو بیان کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی دفترخارجہ نے بھی پاکستان کاسفر کرنے والوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کررکھی ہے،پاکستانی حکام نے بھی کہہ رکھا ہے کہ غیرملکی شہری غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔
خط کے متن میںکہا گیا ہے کہ ہمارا بیان اہم ہے لیکن ان تمام وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ وڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائے۔