دامن صاف ہے، نیب نے پھر بلایا تو جاؤں گا:مونس الٰہی

 
0
332

لاہور، جنوری 30 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نیب ٹیم کے تمام سوالات کے جواب دے دیئے ، اگر نیب نے دوبارہ بلایا تو پھر بھی جاؤں گا ، دامن صاف ہے ۔

اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی کاکہنا تھاکہ ’میرے دل میں نیب کے ادارہ کا احترام ہے ،مجھ نیب نے بلایا تھا جبکہ میرا نام پانامہ پیپرز میں موجود ہی نہیں ہے ، میں نے نیب ٹیم کے تمام سوالات کے جوابات دئیے ‘۔