چیف جسٹس کی طرف سے سی پیک پر اٹھنے والے تنازعات پر پالیسی سازی کے لیے ملک بھر کی صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کا اجلاس طلب

 
0
969

لاہور، جنوری 30 (ٹی این ایس): چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سی پیک پر اٹھنے والے تنازعات پر پالیسی سازی کے لیے ملک بھر کی صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے قراردیا ہے کہ ہم حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، سی پیک پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے لیکن اس منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آ رہے ہیں، ملک کی ضرورت اور سی پیک کو بھی دیکھنا ہے، ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے، اجلاس آئندہ ہفتے کے روز ہوگا جس میں پالیسی طے کریں گے۔