پشاور زرعی انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کے مرتکب دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

 
0
363

پشاور، جنوری 30 (ٹی این ایس): محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے زراعت کے تربیتی مرکز پر حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی گئی تھی۔ سہولت کار محمد ابراہیم ولد یار محمد ساکن ترنگزئی چارسدہ کو پشاور کے علاقہ شاہ عالم سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر 2017ء کو نامعلوم دہشت گردوں نے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجی میں چوکیدار اور 8 طلبا شہید اور سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور ایک صحافی سمیت 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن کارروائی کرکے مبینہ دہشت گرد فضل رازق عرف بوبی کو گرفتار کرلیا۔