کے پی کے میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد45ہوگئی

 
0
385

پشاور اکتوبر 7(ٹی این ایس) پشاور میں ڈینگی کے باعث 50 سالہ شخص دم توڑ گیا ہے جس سے تین ماہ میں ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد45ہوگئی۔ڈینگی وائرس تاحال قابو میں نہ آیاجسکے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں دو اکتوبر سے زیرعلاج 50 سالہ ڈینگی سے متاثرہ مریض معراج دم توڑ گیا۔ جسکے باعث تین ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔ڈینگی ریسپانس یونٹ کے مطابق ایک ہزار31 افراد نے اپنے ٹیسٹ کرائے۔