دنیا میں جاری مسلح تنازعات میں2016کے دوران 8 ہزار بچے ہلاک یا زخمی ۔اقوام متحدہ

 
0
360

 

اسلام آباد،اکتو بر07(ٹی این ایس): دنیا میں جاری مسلح تنازعات میں گزشتہ 8 ہزار بچے ہلاک یا زخمی ہوئے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے مطابق شام، یمن، کانگو، افغانستان اور دیگر کئی ممالک میں جاری مسلح تنازعات میں بچوں کی ہلاکت یا ان کا زخمی ہونا ہولناک اور ناقابل قبول بات ہے۔سب سے زیادہ بچوں کی ہلاکتیں افغانستان میں ہوئیں جہاں ایک سال کے عرصے میں کل 3,512 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ یمن میں قریب ساڑھے 13 سو بچے زخمی یا ہلاک ہوئے، جن میں سے 50 فیصد کی ذمہ دار امریکا کی حمایت یافتہ کولیشن ہے۔گوٹیرش کے مطابق 2015 کے مقابلے میں پچھلے سال یعنی 2016ءمیں شام اور صومالیہ میں مسلح کارروائیوں کے مقصد سے بچوں کی بھرتی کی شرح دو گنا سے بھی زیادہ بڑھی ہے۔عالمی تنظیم نے ایسے 169 کیسز کی نشاندہی کی ہے، جن سے جنوبی سوڈان میں مجموعی طور پر 1,022 بچے متاثر ہوئے۔