خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک آگئی

 
0
102

پشاور 02 جون 2021 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک آگئی۔صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 20 فیصد دیر اپر میں ریکارڈ کی گئی جہاں پر گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد رہی ہے۔

اسی طرح پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہے، شانگلہ میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد جب کہ اورکزئی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی اور صوبے کے 9 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈ ہوئی ہے۔