شہباز شریف ،حمزہ شہباز کے خلاف نیا کیس تیار ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر ایک اور کیس بن گیا

 
0
378

اسلام آباد جنوری 13 (ٹی این ایس): شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر ایک اور نیا کیس تیار کیس بن گیا۔نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ایک جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ کیس میں سزا پانے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جبکہ شہباز شریف بھی صاف پانی کیس اور آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں جیل میں موجود ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایک اور کیس تیار کر لیا گیا۔شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپرہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کاالزام ہے۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کےانکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔واضح ہو کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی شہباز شریف کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔