پاکستان سٹیزن پورٹل پر گراں فروشی کے خلاف شکایات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نجی کمپنی کے ٹرمینل پر قائم ٹک شاپس پر اشیائے خوردونوش اور بریویجز کی قیمتوں کا تعین کر دیا

 
0
1470

اسلام آباد جنوری 12 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر گراں فروشی کے خلاف شکایات پر عملی قدم اٹھا لیا شہریوں نے ڈائیو بس ٹرمینل پر منرل واٹر بریویجیز اور عام استمعال کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کروائی تھی جس پر ڈی سی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں کا تعین کر دیا قیمتوں کے تعین کے بعد 60 روپے میں ملنے والی پانی کی بوتل 30 روپے میں دستیاب ہو گی جبکہ ملٹی نیشنل کمپنینیز کے بریویجیز،تمام اقسام کے جوسسز،چپس اور سیگریٹ کی نئے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کیئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نئی مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء کی فروخت پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی شہر میں کسی بھی جگہ پر مصنوعی مہنگائی کے خلاف شکایات پر فوری کاروائیاں کی جاتی ہیں اس سلسلے میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ دکانیں سیل بھی کی جاتی ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کے قریب سیگریٹ فروشوں کے خلاف بھی خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے اس سلسلے میں بنائی گئی خصوصی ٹیم نے گزشتہ ہفتے بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں سیگریٹ ضبط کر کہ دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی تھی