آئی جے پی روڈ کو موٹروے طرز پر محفوظ بنانے کی تیاریاں

 
0
120

آئی جے پی روڈ کو موٹروے طرز پر دونوں اطراف سے محفوظ بنانے کی تیاریاں،زیر تعمیر آئی جے پی روڈ کے اردگرد آہنی باڑ لگائی جائے گی،باڑ لگانے سے غیر مجاز گاڑیاں اور موٹرسائیکل آئی جے پی روڈ پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔
ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق زیر تعمیر آئی جے پی روڈ کو موٹروے طرز پر دونوں اطراف سے محفوظ بنانے کی تیاریاں،زیر تعمیر آئی جے پی روڈ کے اردگرد آہنی باڑ لگائی جائے گی،باڑ لگانے سے غیر مجاز گاڑیاں اور موٹرسائیکل آئی جے پی روڈ پر داخل نہیں ہو سکیں گی۔
ترجمان کے مطابق چوراہے اور رستے ملانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔اس اقدام سے حادثات میں کمی واقع ہوگی،اس امر سے جڑواں شہروں کے درمیان جرائم اور دہشت گردی جیسے واقعات میں کمی آئے گی۔