ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کا پرویز الٰہی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

 
0
127

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ق)کے ساتھ نہیں ہیں، اس لیے وہ چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ایک اور ووٹ کم ہو گیا ہے کیونکہ ان کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے ، جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی عون ڈوگر نے بتایا کہ مصروفیت کے باعث پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے، تحریک انصاف اور پرویز الہی کے ساتھ ہیں، لاہور جارہے ہیں اور آج پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔