پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کرنے کا امریکی اقدام مسترد ،نام شامل کرنے پر وضاحت طلب: ترجمان دفترخارجہ

 
0
303

اسلام آباد جنوری 5(ٹی این ایس)ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ  امریکی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے امریکا اپنے اس اقدام کی وضاحت کرے۔

پاکستان کو گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی نہ دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا جس پر باقاعدہ رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے یہ اقدام یکسر مسترد کرتے ہوئے امریکہ سے اس اقدام کی وضاحت طلب کر لی ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ واچ لسٹ میں ڈالنے سے پا کستان کی قربانیوں کونظرانداز کیا گیاہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جاتا ہے اور ہمارا آئین مذہبی آزادی اورانسانی بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتاہے۔مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی مرتب کردہ فہرست دوہرے معیار پر مبنی ہے جن ممالک میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کونظر اندازکیاجاتا ہے و ہ فہرست میں شامل نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کیساتھ ملکر مذہبی آزادی کے عالمی قوانین کیلیے کام کرتارہے گا۔