پیپلزپارٹی 2018ء میں سب کوحکومت بنا کردکھائے گی،بلاول بھٹو

 
0
285

لاہور جنوری 5(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی 2018ء میں سب کوحکومت بناکردکھائے گی،مریم نوازسے کوئی مقابلہ نہیں وہ مجھ سے عمر میں دگنی ہیں،خدانخواستہ پی ٹی آئی حکومت میں آگئی تودنیا کوکیا منہ دکھائیں گے؟ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کا کوئی دوست نہ رہے،دشمن کامقابلہ متحد ہوکرکرنا ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی دہشتگردوں سے تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ن لیگ حکومت میں آگئی توپانامازدہ والوں کوسے کون بات کرے گا۔ ن لیگ کیسے بتاپائے گی کہ دہشتگردی کیخلاف سنجیدہ ہیں۔ خدانخواستہ پی ٹی آئی حکومت میں آگئی تودنیاکوکیامنہ دکھائیں گے؟ انہوں نے کہاکہ 2018ء میں سب کودکھائیں گے کہ حکومت پیپلزپارٹی ہی بنائے گی۔ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔پیپلزپارٹی کاہرجیالا الیکشن کیلئے تیارہوجائے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فیصلے عوام کریں۔دولت چند خاندانوں تک محدودنہیں رہنے دیں گے۔سی پیک سے عام آدمی کوبھی فائدہ ملناچاہیے۔حکومت اس بات کویقینی بنائے کہ سی پیک سے صرف چند لوگوں کوفائدہ نہ پہنچے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں۔ملک میں جمہوریت موجودہے لیکن جمہوریت مضبوط نہیں ہے۔ذوالفقار بھٹوکے دورمیں جتنا کام ہوا۔اتنا کسی کے دور میں نہیں ہوا۔ذوالفقار بھٹونے ملک کوآئین اور عوام کوووٹ کاحق دیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی کی مخالف نہیں۔میاں صاحب کوغلط فہمی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں دوقانون نہیں چل سکتے۔شرجیل میمن سے انتقام لیا جارہاہے۔مریم سے مقابلہ نہیں وہ مجھ سے عمر میں بڑی ہیں۔نیب میں مریم نوازاور کیپٹن صفدر کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ متحد ہوکرپاکستان کیخلاف دشمن کی ہر کوشش کوناکام بناناہے۔بھارت چاہتاہے کہ پاکستان کاکوئی دوست نہ رہے۔