شریف خاندان نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نیب کو ضرور مل جاتی ،مریم نواز کا ٹوئٹ

 
0
462

لاہور ،جنوری05(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تحقیقات کے لیے لندن جانے والی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ شریف خاندان نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نیب کو ضرور مل جاتی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے عدلیہ کے بعد نیب کو بھی اپنی تنقید کا ہدف بنا لیا ۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے تحقیقات کے لیے لندن جانے والی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ شریف خاندان نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نیب کو ضرور مل جاتی۔

۔انہوں نیمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ لندن جانے والی نیب ٹیم نے بہت کوشش کی کہ وہ کچھ ایسا ڈھونڈ سکیں جس پر بعد میں کرپشن کا لیبل لگایا جا سکے لیکن ایسی کوئی بات سرے سے تھی ہی نہیں اس لیے وہ کچھ بھی نہ ڈھونڈ سکے۔