وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر۔

 
0
324

لاہور مئی 23 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سرادار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فراخدلانہ اقدام پر سعودی حکومت، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ معیشت کے بارے میں غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے۔ سابق حکومتوں کی لوٹ مار کی وجہ سے درپیش معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی نبھائی ہے۔ سعودی عرب کی معاونت سے تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ معیشت بہتر ہوگی اور بجٹ خسارے میں کمی آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی بروقت مدد سے پاکستانی کرنسی کی قدر بھی مستحکم ہوگی۔