وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد۔

 
0
1214

لاہور مئی 23 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ کا مادر وطن کا دفاع نا قابل تسخیر بنانے پر مسلح افوج، سائنسدانوں اور ا نجینئرز کو خراج تحسین۔ پاکستان نے شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ شاہین 2 بیلسٹک میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔