وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کا جائزہ لیا گیا۔

 
0
347

لاہور مئی 23 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کی حکومت کے نئے مالی سال 2019-20ء کا بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا۔ بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی۔ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایسے اقدامات تجویز کیے جائیں جن سے وسائل میں اضافہ ہواورعام آدمی کو ریلیف ملے۔ روایتی طریقہ کار ترک کر کے منفردانداز سے وسائل میں اضافے کیلئے کام کیاجائے۔ معاملات کو بہتر انداز سے آگے بڑھانے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل سامنے لائے جائیں۔ پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔ حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا، سماجی شعبے کی بہتری کیلئے نئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ کو آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر اقتصادی امور و پلاننگ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، یکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔