حکومت کا آئندہ سال دسمبر تک گردشی قرضے کا مسئلہ مکمل طور پر حل کرنے کا فیصلہ

 
0
850

اسلام آباد جون 03 (ٹی این ایس): حکومت نے آئندہ سال دسمبر تک گردشی قرضے کا مسئلہ مکمل طور پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جون 2020 تک گردشی قرضہ ماہانہ 26 ارب روپے سے کم کر کے 8 ارب روپے تک لایا جائے گا-ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پچھلے آٹھ ماہ کے دوران واجبات کی وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 81 ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئی ہیں صرف بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی سے 58 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں گردشی قرضے میں اضافہ کو پہلے ہی 38 ارب روپے ماہانہ سے کام کرکے 26ارب روپے ہے ماہانہ تک لایا جا چکا ہے اور جون 2020 تک اسے ماہانہ 8 روپے تک لایا جائے گا جبکہ دسمبر 2020 میں گردشی قرضے کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
پاور ڈویژن ملک میں درآمدی تیل پر بننے والی بجلی کی موجودہ پیداوار اگلے پانچ سالوں میں 41 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد اور اگلے دس سالوں میں 20 فیصد تک لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔