لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا، عمران خان

 
0
151

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کل نہیں بلکہ پرسوں سے شروع ہوگا۔

لاہور میں عمران خان سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔