ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 148روپے50پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا ہے

 
0
747

کراچی جون 03 (ٹی این ایس): انٹر بینک میں ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 148روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ دوسر جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 149روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی 100انڈیکس میں 600پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الی سال 2014ء تا 2017ء اور رواں مالی سال 2018ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 101.29 روپے سے لیکر 105.39 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے رجحان سے ڈالر کی قیمت 152.27 روپے کی سطح تک بڑھ گئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران ڈالر اور پاکستانی روپے کا انٹربینک اوسط ایکسچینج ریٹ 102.85 روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2015ء کے دوران اس کی شرح بادلہ 101.29 روپے تک کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ء کے دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ سے اس کی قیمت 104.23روپے رہی ہے اور اسی طرح مالی سال 2017ء کے دوران ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اسے اوسط ایکسچینج ریٹ 104.69 روپے رہا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018ء کے دورانڈالر اور پاکستانی روپے کا اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 109.84 روپے رہا تاہم جاری مالی سال 2019ء کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران اوسط انٹربینک ایکسچینج ریٹ 152.27 روپے تک پہنچ گیا۔ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ چنددن کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے اور اسکی قیمت 149 روپے تک کم ہوگئی ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 148روپے50پیسے ہو گئی ہے۔ دوسر جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 149روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔