سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی سعید اللہ گوندل کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کے باعث دینی تعلیم کے حصول کے لئے اسباب مہیا کرنےوسنٹرل جیل راولپنڈی میں تعلیم و علم کی شمع روشن کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہیں، ناظم مرکزی دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا عبدالمجید

 
0
1550

راولپنڈی جون 11(ٹی این ایس)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم مرکزی دفتر مولانا عبدالمجید نے سنٹرل جیل راولپنڈی میں سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی سعیداللہ گوندل کی کاوشوں سے دینی تعلیم کی شمع اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اللہ گوندل کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کے باعث مادیت کے اس دور میں جمعیت تعلیم القرآن ٹرسٹ کے زیرا ہتمام دینی تعلیم کے حصول کے لئے اسباب مہیا کرنے اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر سنٹرل جیل راولپنڈی میں تعلیم و علم کی شمع روشن کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی انہی کاوشوں کی بناء سالانہ امتحان1439ھ مطابق 2018ء کے دوران دراسات دینیہ سال دوم کے طالب علم محمدارشد ولد سید جمیل ضلع صوابی رولنمبر23663نے 554نمبر لے کر ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔وفاق المدارس اس کامیابی پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔