بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ہر فرد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا مشن ہے ,چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد احمد خان

 
0
324

کراچی جولائی 07(ٹی این ایس ) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ہر فرد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سائٹ کے علاقہ میں واقع فوم کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے بلدیہ غر بی کی جانب سے کیئے جانے والے امداد ی کاموں کے معائینہ کے موقع پر کیا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا

چیئرمین صاحب رات بھر متاثرہ فیکٹری کے مالکان و ملازمین کے ہمراہ موجود رہے اور ہنگامی اقدامات میں اپنا کردار ادا کیا محکمہ فائر برگیڈ کی جانب سے ماہرانہ انداز میں جس طرح آگ پر قابو پایا گیا وہ قابل تعریف ہے بلدیہ غربی کی جانب سے متاثرہ مقام پر پانی اور روشنی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی امور کی فراہمی بھی جاری رکھی گئی اس موقع پر مختلف یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے جملہ افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و ذمہ داران بھی موجود تھے۔