راولپنڈی پولیس نے 03 سالہ لاپتہ بچی ایشال فاطمہ کو تلاش کر کے رات گئے والدین سے ملا دیا، والدین کی جانب سے سی پی او اور راولپنڈی پولیس کے لئے اظہار تشکر

 
0
530

راولپنڈی 10 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس نے 03 سالہ لاپتہ بچی ایشال فاطمہ کو تلاش کر کے رات گئے والدین سے ملا دیا، والدین کی جانب سے سی پی او اور راولپنڈی پولیس کے لئے اظہار تشکر، بچی گزشتہ روز پیرودھائی کے علاقے سے لاپتہ ہوئ تھی، سی پی او محمد احسن یونس نے گزشتہ رات سینئر افسران کے ہمراہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پولیس کو بچی کی تلاش کی ہدایات جاری کی تھیں، پولیس نے تمام ذرائع استعمال کرتے ہوۓ بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا، سی پی او راولپنڈی کی ایس پی راول اور پیرودھائی پولیس کو شاباش، الحمد للہ بچی بخیریت والدین کے حوالے کر دی گئ ہے، ہم سب کو بچوں کی حفاظت کرنا ہے، سی پی او محمد احسن یونس