سی پی او محمد فیصل رانا نے محکمانہ کورس مکمل کرنے والے 16سب انسپکٹرز کو اپنے دفتر طلب کرلیا، فرداً فرداً انٹرویو

 
0
463

راولپنڈی نومبر 21 (ٹی این ایس): سی پی او محمد فیصل رانا نے محکمانہ کورس مکمل کرنے والے 16سب انسپکٹرز کو اپنے دفتر طلب کرلیا، کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز کا فرداً فرداً انٹرویو، کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز 2014میں پنجاب پولیس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئے،تما م 16سب انسپکٹرز اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں،سی پی کی طرف سے محنت،ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنے کے احکامات، پڑھے لکھے پولیس افسران تھانہ کلچر تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،ایماندار اور محنتی پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ سست اور لاپرواہ افسران کو محکمہ میں برداشت نہیں کیا جائے گا،سی پی او کی کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز کو واضح ہدایات،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے گزشتہ روز محکمانہ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 16سب انسپکٹرز کو کیرئیر پلاننگ اور گائیڈ نس کے سلسلے میں اپنے دفتر میں طلب کیا،کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز 2014میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے،سب انسپکٹر ز میں 12مرد سب انسپکٹر جبکہ 04لیڈ ی سب انسپکٹر بھی شامل ہیں،سی پی او نے تمام سب انسپکٹرز کو کورسز مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور فرداً فرداً سب کا انٹرویو لیا،انٹرویو کا مقصد جدید دور کی پولیسنگ کے مطابق نئی بھرتی ہونے والے افسران کی کیرئیر پلاننگ اور گائیڈنس تھی،سی پی او نے اس موقع پر سب انسپکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اعلیٰ تعلیم پولیس کلچر کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

پنجاب پولیس اورعوام کی توقعات بھی یہی ہیں کہ آپ محنت، ایمانداری سے کام کرتے ہوئے پولیس کلچر کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، سی پی او نے کہا کہ تجربہ اور محنت کا کوئی نعم البدل نہیں لہذا پولیس کی ہرفیلڈ میں تجربہ حاصل کریں اور محنت سے کام کریں،سی پی او نے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ سست اور لاپرواہ افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،لہذا اپنے کیرئیر کے آغاز سے محنت اور ایمانداری کو اپنا اصول بنائیں،سی پی او نے کہا کہ قانون سے بڑی کوئی طاقت نہیں آپ کو قانون کے مطابق ان اختیار ات کو استعمال کرنا ہے جو آپ کو ریاست نے تفویض کیے ہیں، کامیاب پولیس افسر وہی ہوتا ہے جو مشکل حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنا جانتا ہو،سی پی او نے سب انسپکٹرز کو تمام ممکنہ مدد اور رہنمائی کا یقین دلایا اور مختلف فیلڈز میں کام کرنے کا حکم دیا،سب انسپکٹرز نے سی پی او کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، ان کا کہنا تھا کہ سی پی او محمد فیصل رانا نے ان کے عزم کو مزید پختہ کردیا ہے، فیصل رانا ویسے بھی پولیس فورس کیلئے مشعل راہ ہیں اور ان کے آج کے الفاظ نے ہمیں ایک نئی راہ