چودھری نثار کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

 
0
360

راولپنڈی، اگست 02(ٹی این ایس): سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 اور این اے 63 سے پی ٹی آئی کے سرور خان سے شکست کھا نے کے بعد منظر عام پر آ گئے ہیں۔ وہ  آج  رنیال پہنچے اور وہاں الیکشن میں سپورٹ کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔